کالم/مضامین

بعثت رحمت عالم ﷺ سے انسانیت کی ایسی راہنمائی ہوئی کہ بندہ مومن جب اللہ کے حکم پر عمل کرتا

بعثت رحمت عالم ﷺ سے انسانیت کی ایسی راہنمائی ہوئی کہ بندہ مومن جب اللہ کے حکم پر عمل کرتا ہے

تو اس سے مخلوقات کو بھی فلاح نصیب ہوتی ہے۔زندگی تو بسر کرنی ہے کیوں نہ اس راہ کو اختیار کیا جائے جس کا حکم اللہ کریم نے ہمیں دیا ہے۔اللہ کریم نے بنی نوع انسان کو وہی کرنے کا حکم دیا ہے جس کو انسان سمجھ بھی سکتا ہے اور عمل بھی کر سکتا ہے۔اس کا یہ عمل کرنا اس کے ظاہر اور باطن کے ساتھ ساتھ دین اور دنیا دونوں کے لیے کامیابی کا راستہ ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا نیو جرسی امریکہ میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس سے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ جب کوئی اپنی زندگی کے مقصد کو جانے گا نہیں تو عمل کیسے کرے گا؟ نبی کریم ﷺ کا اُمتی ہونا ہمارے لیے شرف کی بات ہے۔ہمیں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے بنائے ہوئے قوانین کو اپنانے کی ضرورت ہے انسان کے بنائے قوانین تو انسان خود کچھ عرصے بعد تبدیل کر رہا ہوتا ہے اور جواز یہ ہوتا ہے کہ اس دور سے مطابقت نہیں رکھتے پھر انسان کے بنائے قوانین میں ذاتی پسند و نا پسند کا دخل ہوتا ہے جبکہ اللہ کریم کے بنائے گئے قوانین صدیوں سے چلے آرہے ہیں جن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور قیامت تک کسی تبدیلی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ایسے جامع و اکمل ہیں۔انسانی فطرت کے عین مطابق۔لیکن جب انسان اپنی پسند کے مطابق قوانین بناتا ہے تو اس سے معاشرے میں فساد پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آج کی اس جدت میں نظم پر اور زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ہمارا خاندانی نظام،رشتے ناطے ان میں خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ کیا جو اقدار ہمیں اپنے بڑوں سے ملیں ہم اپنے بچوں میں منتقل کر رہے ہیں۔کوشش کریں اپنے بچوں کو وقت دیں ان کے ساتھ کم از کم ایک وقت کا کھانا تو کھائیں ان سے اپنے فیملی رسم و رواجات شئیر کریں خاندانی نظام کی اہمیت پر بات کریں رشتوں کے احترام کے بارے بات کریں انہیں احساس دلائیں کہ رشتے کتنے اہم ہوتے ہیں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You