خیبرپختون خواہ

بشریٰ بی بی کو عمران خان سے وفا کی سزا دی جا رہی ہے: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفا کی سزا دی جا رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت خوش آئند ہے، مریم نواز دوسرے جعلی کیس بنانے کی تیاری نہ کریں، بشریٰ بی بی وفا کی ایک داستان ہے جو عمران خان کے ساتھ نبھائی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی طاقت بنی، بشری بی بی کو توڑوانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ناحق قید کے 266 دن کا ایک ایک دن وفا کی ایک ایک داستان ہے، وفاداری میں شاید ہی کسی نے بشریٰ بی بی جتنی قربانیاں دی ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You