اہم خبریںکرائمز

بشریٰ بی بی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے تنہائی میں ملاقات کی درخواست کسی اور بینچ میں مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے کہا ہے کہ ہمارے جتنے بھی کیسز آپ کے پاس مقرر ہوئے ان میں ایک طرح کے فیصلے آرہے ہیں، استدعا ہے ہمارے جتنے مقدمات اس بینچ میں ہیں انہیں کسی اور کو منتقل کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اس معاملے میں کہا کہ آپ بالکل نامناسب بات کر رہے ہیں، ایسے نہ کریں، چلیں پھر اس کو دیکھ لیتے ہیں۔

بشری بی بی کی استدعا پر عدالت نے بار کونسلز کو نوٹسز جاری کردیے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ، سپریم کورٹ اور پاکستان بار کونسلز کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے شوہر سے تنہائی میں ملاقات کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

بشریٰ بی بی نے یہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عدالتی احکامات پر ہر منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہے لیکن جیل حکام کی موجودگی میں گھریلو معاملات پر بات نہیں ہو پاتی۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کے لیے احکامات دیے جائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You