انٹرنیشنلاہم خبریں

برطانیہ کا اسرائیل کی مدد کیلئے رائل نیوی کے جہاز بھیجنے کا اعلان

برطانیہ کا اسرائیل کی مدد کیلئے رائل نیوی کے جہاز بھیجنے کا اعلان۔

امریکا نے اسرائیل چھوڑنے کےخواہش مند اپنے شہریوں کےلیے آج سے خصوصی پروازوں کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ(نمائندہ صغیر عالم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانیہ نے فلسطین کے خلاف اسرائیل کی مدد کیلئے اپنے رائل نیوی کے جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نگرانی کا طیارہ اور 2 رائل نیوی کے جہاز مشرقی بحیرہ روم بھیجےگا۔اس کے علاوہ امریکا نے اسرائیل چھوڑنے کےخواہش مند اپنے شہریوں کے لیے آج سے خصوصی پروازوں کا اعلان کیا ہے جس کیلئے امریکی وزیر دفاع آج اسرائیل پہنچیں گے۔علاوہ ازیں تنازع پھیلنے سے روکنے کے لیے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے اردن پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل فلسطین کشیدگی پر چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ تنازع کا مرکز ہے، فلسطینی عوام کو انصاف نہ ملنا اس تنازع کی وجہ بنا، شہریوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کی چین مخالفت کرتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You