انٹرنیشنلاہم خبریں

برطانیہ آنے والوں کیلئے شرائط مزید سخت

برطانیہ آنے والوں کیلئے شرائط مزید سخت۔

ہیلتھ اور سوشل ورکر ویزے پر آنے والوں کو زیادہ تنخوا کی حد سے استثنی دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا

لندن(نمائندہ صغیر عالم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانیہ کی حکومت نے دوسرے ممالک سے برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد کو کم کرنے کے لیے امیگریشن پالیسی مزید سخت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ آنے والے ہنرمند کارکنوں کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط 26,200 پاؤنڈ سے بڑھا کر 38,700 پاؤنڈ کر دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلتھ اور سوشل ورکر ویزے پر آنے والوں کو زیادہ تنخواہ کی حد سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ہوم سیکرٹری جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مند کارکنوں کو والدین اور بچوں کو لانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ غیر ملکی طلباء اپنے قریبی رشتہ داروں کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You