
بحران کی ذمہ داری ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنے والوں پر ہے۔رانا ثنا اللہ
ہمارے دور حکومت میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ختم ہوئی۔سابق وزیر داخلہ و رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیرداخلہ و رہنما مسلم لیگ(ن)راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بحران کی ذمہ داری ان پر ہے جنہوں نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ختم ہوئی، بحران کی ذمہ داری ان پر ہے جنہوں نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کا نتیجہ سننے سے پہلے ہی معلوم تھا کہ کیا ہونے والا ہے، سازش کے تحت ایک شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ نے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراضات کو غلط قراردیا،
انہوں نے کہا کہ ایک ایک حلقے کے لیے 20 سے 25 امیدوار تھے، 20 میں سے صرف ایک ہی امیدوار کا انتخاب ہوسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر ایسا نہیں ہوسکتا کہ گلے شکوے نہ ہوں، ہمارے کارکنان نے ہمیشہ احتجاج کے دوران ڈسپلن کا راستہ اپنایا۔



