اہم خبریںپنجاب

بجٹ میں کوئی ٹیکس لگایا تو صورتحال کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوگی۔اسد قیصر

بجٹ میں کوئی ٹیکس لگایا تو صورتحال کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوگی۔اسد قیصر

ہمارا مطالبہ ہے کہ دھرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔رہنما پاکستان تحریک انصاف

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنمااسد قیصر  کا کہنا ہےکہ اگر بجٹ میں فاٹا اور پاٹا پر کوئی ٹیکس لگایا گیا تو  امن و امان کی ایسی صورتحال بنے گی  جو کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوگی،  قبائلی اضلاع بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔اسد قیصر نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ   تجارت کی بند ش  نے قبائلی عوام کی معاشی شہ رگ توڑ دی ہے، ہم کبھی اسمگلنگ کی حمایت نہیں کرتے مگر یہاں روزگار بند کرکے لوگوں کو بغاوت پر اکسایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت چمن میں دھرنا بیٹھا ہے، ابھی ماحول یہ ہے کہ نہ ان کے دھرنوں کے ساتھ کوئی بات کر رہا ہے اور افغانستان کے ساتھ جو تجارت بند ہے،  ہمارا مطالبہ ہے کہ دھرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You