اہم خبریںکرائمز

باجوڑ میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ قومی اسمبلی کا امیدوار قتل

باجوڑ میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ قومی اسمبلی کا امیدوار قتل۔

فائرنگ سے این اے 8 اور پی کے 22 سے پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار ریحان زیب خان جاں بحق ہوا۔پولیس

باجوڑ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق باجوڑ میں فائرنگ سے قومی اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ آزاد امیدوار جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے این اے 8 اور پی کے 22 سے پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار ریحان زیب خان جاں بحق ہوا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں صدیق آباد پھاٹک پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے سبی میں بھی پی ٹی آئی کی ریلی میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You