
بائیڈن روس کے لیے زیادہ ترجیحی صدر نہیں ہیں۔ولادیمیر پیوٹن
ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن سے روس کیلئے زیادہ موزوں امریکی صدر ثابت ہوں گے۔روسی صدر
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کی جانب سے انہیں “پاگل” قرار دینے کا مذاق اڑایا اور ان کے لیے توہین آمیز گفتگو کی۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن سے روس کے لیے زیادہ موزوں امریکی صدرثابت ہوں گے،پیوٹن نے ایک روسی ٹیلی ویژن صحافی کو بتایا کہ بائیڈن “میرا نام نہیں لیں گے میرا ‘وولودیا (روسی میں ولادیمیر کا نک نیم سا نام) نہیں لیا۔تفصیلات کے مطابق پیوٹن نے مزید کہا کہ بائیڈن کا بیان واضح کرتا ہے کہ کریملن انہیں مستقبل میں امریکہ کے صدر کے طور پر کیوں ترجیح دیتا ہے۔دوسری جانب روسی صدر نے کہا کہ ہم کسی بھی صدر کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ بائیڈن روس کے لیے زیادہ ترجیحی صدر نہیں ہیں۔



