کالم/مضامین

اے میرے ہم وطنوں! آنکھیں کھولو’ ہوش کے ناخن لو

اے میرے ہم وطنوں! آنکھیں کھولو’ ہوش کے ناخن لو۔۔۔!!

یہ سوال ایک سوئس بینک کے ڈائریکٹر کا ہے۔ اس نے کہا ھے کہ پاکستان کی ستاونوے ارب ڈالر کی رقم سوئس بینکس میں پڑی ہیں جوکہ پاکستان کیلئے تیس سال کا ٹیکس فری بجٹ کیلئے کافی ھے۔ چھ کروڑ پاکستانیوں کو نوکریاں دی جاسکتی ہیں۔ ملک کے کسی بھی کونے سے اسلام آباد تک چار لائنوں والی شاہراہیں بن سکتی ہیں۔ پانچ سو سے زیادہ پاور پروجیکٹس کے ذریعے ہمیشہ کیلئے فری بجلی دی جاسکتی ھے۔ ہر پاکستانی ماہانہ بیس ہزار روپے ساٹھ سال تک لے سکتا ھے۔ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے کسی بھی قرض کی ضرورت نہیں ھے۔۔۔۔!! اے میرے ہم وطنوں!! کب تک ھم ان کرپٹ سیاسی مافیا کے دم چھلا بنے رہیں گے کب تک ان کی چالوں سازشوں مکاریوں دھوکے بازیوں جھوٹ اور منافقت کا شکار ھوتے رہیں گے۔ آپ سب کو یاد ھوگا کہ سپریم کورٹ کہتا رہ گیا سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو کہ ملک و قوم کی خاطر سوئس بینک کو خط لکھ دو لیکن سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک و قوم کو لات ماری منصب سے فارغ ھوگئے لیکن آصف زرداری کی غلامی و اطاعت کو ملک و قوم پر ترجیح دی پھر کس بے شرمی بے حیائی سے ووٹ مانگتے ہیں۔ مورخ اور تاریخ دانوں نے ان کے خاندانی پس منظر لکھ چکے ہیں آپ سب اچھی طرح جانتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سابق چیرمین بینظیر بھٹو کا سرے محل جو قومی دولت سے حاصل کیا گیا کیوں نہیں اس بابت تفصیلات جاری کی جاتی ھیں۔۔اے میرے ہم وطنوں!! شریف خاندانوں نے بھی خوب ہاتھ دھوئے اس خاندان کی بھی ایک طویل کرپشن لوٹ مار کی فہرست موجود ھے۔ افسوس در افسوس سابق چیف جسٹس صاحبان کے ادوار میں کیسس چلے مگر کون بکا کون خریدار بنا کس کس نے کتنا سمجھ گئے اور یہ بھی عوام سے چھپاپا گیا۔۔۔

اے میرے ہم وطنوں!! یہ ملک ھے یا مزاق جو چاہے چوراہے پر نوچ کر چلا جاتا ھے بدترین نظام بدترین جمہوریت بدترین سیاست اور بدترین سیاہ ترین اس ملک کا میڈیا۔۔۔۔

اے میرے ہم وطنوں!! جب میں تحریر کرتا ھوں تو کچھ ایسے بھی دوست ہیں جن کے پیٹ میں درد ھوتا ھے وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ میری تحریر سچ و حق عدل و انصاف پر مبنی ہیں اسی وجہ سے وہ مجھ سے گلا کرتے ہیں کہ اتنا سچ نہ لکھا کرو کیونکہ سچ کڑوا ھوتا ھے۔ ہاں ان کا کہنا ھے کہ ہر خاندانی باشعور با ظرف آپ کی تحریر کو پسند بھی کرتے ہیں اور دعا بھی رکھتے ہیں۔ میری تحریر کیساتھ ساتھ دعا ھے کہ الله پاکستان کی حفاظت فرمائے اور منافقوں غداروں کو نیست و نابود کردے انہیں عبرتناک موت دے تاکہ پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے جہنم بنانے والے اسی سرزمین پر جہنم رسید ھوں آمین ثما آمین۔۔۔

پاکستان زندہ باد’ پاکستان پائندہ باد۔۔۔!!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You