اے میرے وطن کے مخلصو

اے میرے وطن کے مخلصو!!
ذرا سوچ سمجھ کر بتاؤ کہ ھم میں سے ہر ایک نے عہد شکنی وعدہ خلافی اور جھوٹ و غلط بیانی کو اپنی زندگی اور اعمال کو قائم نہیں رکھا ھے ھم سب منافقت ریاکاری خودنمائی اور دنیا کی ہوس پرستی میں اندھے ھوچکے ہیں ھمیں اپنے شہتیر نظر نہیں آتے دوسروں کے بال بھی دور سے دیکھ لیتے ہیں اس جرم میں ‘ میں بھی شامل ہوں مجھ سمیت ھم سب کو الله نے اپنی قدرتِ عالیشان کے تحت پیدا کیا ہمیں علم کی دولت نصیب کی ھمیں عقلِ سلیم کیساتھ غور و فکر اور سوچنے کی صلاحیت سے مالا مال کیا کیونکہ ھمیں انسان بنایا جانور نہیں یاد رکھئے انسان الله کا خلیفہ ھے اسی لیئے اسے اشرف المخلوق بنایا اس لیئے زمین و زماں تسخیر کردیئے۔ اے میرے وطن کے مخلصو!! کیا آپ جانتے ہیں کہ مجھ سمیت آپ سب پر الله کا احسانِ عظیم کیا ھے وہ یہ ھے کہ اس نے اپنے حبیب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت سے پیدا کیا۔ ھم خوش نصیب ہیں مگر کیا ھم نے اس احسان کا بدلہ تو دور کی بات کیا اس احسان کی قدر کی۔ یقیناً نہیں تو پھر ھم کس گمان اور اکڑ میں ہیں کہ الله ھم پر رحمتوں برکتوں کی بارش برسائے گا۔ اے میرے وطن کے مخلصو!! ھم سب ہر فرد جب تک اپنے اعمال کو دینِ الہیٰ شریعتِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پر استوار نہیں کریگا تب تک نہ ھم ایک فلاحی ریاست قائم کرسکیں گے اور نہ ہی امن و سکون اور طاقتور قوم بن سکیں گے۔ اے میرے وطن کے مخلصو!! ھم نے اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی چھوڑی تو ھم دنیا کے غلام بن کر رہ گئے ہیں اور جب ھم آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے تو دنیا پر حکمرانی ھماری تھی اب وقت کا تقاضہ ھے کہ ھم اپنی دین و دنیا کی بقاء کیلئے حقیقی معنوں میں ہر ایک خود کو آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں پیش کردیتے میرا ایمان ھے کہ نہ ھم دنیا کے قرض دار ھونگے اور نہ ہی دنیا سے ڈریں گے بلکہ ھم دنیا کو قرض دیں گے اور دنیا ھم سے ڈرے گی اس لیئے ھمیں مسلمان بننا پڑیگا وہ مسلمان جس کا تن من دھن ایمان پر ھوتا ھے وہ مسلمان جو صرف ایک الله پر یقین رکھتا ھے وہ مسلمان جو اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی حقیقی محبت و پیار سے سرشار ھوتا ھے وہ مسلمان جو صاحبِ قرآن کے فرمان پر مکمل عمل پیرا ھوتا ھے وہ مسلمان ظاہر و باطن میں ایک جیسا ھوتا ھے میری دعا و التجا ھے اپنے رب العزت سے کہ وہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم و آلِ حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے وسیلے سے مجھ سمیت ہر پاکستانی کو ایمان و سچائی پر گامزن رکھے اور ہمیں ریاستِ پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی طاقت عطا کردے آپس کے اختلافات نفرت تعصب لسانیت اقربہ پروری حق تلفی کو ہمیشہ ہمیشہ ختم کرکے ایک قوم ایک جان بنادے آمین یا رب العالمین۔اے میرے وطن کے مخلصو!! جب تک ھم راہِ راست پر نہیں آئیں گے تب تک الله ہمیں نیک ایماندار سچا نڈر رہنما عطا نہیں کریگا بناء قوم کے اچھے اعمال کے اچھا رہنما ممکن نہیں خدا کے واسطے خود کو تبدیل کریں پھر دیکھیں الله کس طرح پاکستان کو تبدیل کرتا ھے جب تک زمین کو زرخیز نہیں کریں گے تب تک اجناج نہیں اگے گا شیریں پھل کھانے کیلئے سخت محنت سے گزرنا پڑتا ھے بہترین مملکت بنانے کیلئے قوم کے ہر فرد کو مثالی بننا پڑتا ھے کوئی برا نہیں ھم کسی پر الزام نہیں لگا سکتے ھم خود برے ہیں جب تک ھم اچھے نہیں بن جاتے تب تک ھمارے حکمران بھی اچھے نہیں بنیں گے۔ کسی کے کلام کا مفہوم پیشِ خدمت ھے کہ
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
جاوید صدیقی: صحافی و کالمکار کراچی


