اہم خبریںخیبرپختون خواہ

اے این پی کا انتخابی نتائج کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

اے این پی کا انتخابی نتائج کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان۔

انتخابی نتائج میں ردو بدل کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز 20 فروری سے ہو گا۔ترجمان اے این پی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج میں ردوبدل کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں اے این پی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مکمل طور پر ناکام رہی اور کوئی بھی نشست حاصل نہ کر سکی، اسی معاملے پر اے این پی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ کے پی امیر حیدر خان ہوتی نے تمام پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان بھی کیا تھا۔اب ترجمان اے این پی کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج میں ردو بدل کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز 20 فروری کو ضلع صوابی سے ہو گا، مظاہرے میں صوبائی و مرکزی قیادت، امیدواران اور کارکنان شریک ہوں گے جبکہ دوسرا احتجاجی مظاہرہ چارسدہ میں 23 فروری کو کیا جائے گا۔اے این پی ترجمان کے مطابق صوابی اور چارسدہ کے بعد پورے صوبے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے عام انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے تمام انتخابی حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You