کرائمز

اے این ایف کی کارروائیاں ،37 کلو سے زائد منشیات برآمد،15 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے 10 مختلف کارروائیوں میں 37 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 15 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد، پشاور، کراچی، لاہور، نوشہرہ اور کوئٹہ میں کی گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دس مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 16 کلو 150 گرام ہیروئن، 2 کلو 498 گرام چرس ، 7 کلو 502 گرام آئس، 2 کلو 540 گرام افیون، 150 گرام نشہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You