
پاکستان کا الیکٹرانک میڈیا جس میں بڑے چینلز اور انکے بڑے بڑے اینکرز شامل ہیں انکے بارے میں عوام کی اکثریت کا خیال ہے کہ وہ انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ناظرین کی ایک بڑی تعداد ان چینلز پر اعتبار کرنے کی بجائے آن لائن میڈیا اور سوشل میڈیا کی جانب رجوع کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین اے آر وائی کا ایک کلپ زور و شور سے شئیر کر رہے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ چینل نے مسلم لیگ ن کی جانب سے سال نو کے موقع پر پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے امر کو کن الفاظ میں پیش کیا جبکہ کیسے تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے حالیہ قیمتوں میں اضافے کو پیش کیا۔
ARY receives “Reporting of the Year” award pic.twitter.com/TxAPSZgfLv
— pkpolitics (@pkpolitics) January 1, 2021
ویڈیو کے مطابق جب مسلم لیگ نے سال نو کے موقع پر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا تو اے آر وائی کے الفاظ تھے ” جاتی حکومت سال نو کے پہلے دن عوام پر پیٹرول بم مار گئی۔ جبکہ اب کی بار اسی چینل نے ن لیگ سے زیادہ اضافے کو کچھ ایسے پیش کیا کہ وزیر اعظم کا عوام کو نئے سال کے موقع پر تحفہ اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے صرف اڑھائی روپے اضافہ کیا۔
ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اے آروائی نے تو یہی مثال قائم کر دی تم ستم کرو تو کہلائے مہربانی وہ
بہے خون سڑکوں پر یا روگوں میں ہے تو خون کی روانی وہ۔
ایک صارف نے ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی مثبت رپورٹنگ کا ایوارڈ جیت گیا۔



