سندھ

اے آروائی نیوز کی بہترین شخصیت خالق حقیقی سے جا ملی

*اے آروائی نیوز کی بہترین شخصیت خالق حقیقی سے جا ملی ۔۔۔*

اے آر وائی نیوز کے ٹیکنیکل ہیڈ اور کراچی کنگ کے مینجر جناب نوید رشد صاحب حرکت قلب (ہارٹ اٹیک) کے باعث 4 جنوری 2024 بروز اتوار کو ھم سے ہمیشہ کیلئے جدا ھوگئے۔ *اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ* ۔ نوید رشید مرحوم ان چند اےآروائی نیٹ ورک افسران بالا میں شمار کئے جاتے تھے جنکی مخلصانہ، دیانتدارانہ، سچائی اور انتھک لگن و محنت کیساتھ اےآروائی عروج کی منازل پر پہنچا اور آپکی خدامات نا قابل فراموش رہیں گی۔ نوید رشید ملازم ھونے کیساتھ ساتھ سلمان اقبال کے بہترین دوست بھی تھے۔ نوید رشید مرحوم کیساتھ میرے بہت اچھے مراسم تھے انکی ایک خوبی یہ بھی تھی کہ وہ اےآروائی کے ابتدائیہ ادوار کے ساتھیوں (ملازمین) کیساتھ خاص رشتہ اپناتے تھے اور انکی خدمات و کاوشوں کو سراہتے تھے، نوید رشید مرحوم ہمیشہ اپنے ماتحتوں اور ساتھیوں کیساتھ خوش گفتار، ادب و احترام اور ملنساری کے رشتے کو قائم رکھتے تھے یہی سبب ھے کہ مجھ جاوید صدیقی سابق نیوز پروڈیوسر سمیت ہر ملازم آپ کا گرویدہ تھا۔ دعا ھے کہ اللہ آپ نوید رشید مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کی لحد کو جنت کا باغ بنادے آمین یا رب اللعالمین اور آپ کے لواحقین کو صبر جمیلہ عطا فرمائے آمین۔۔۔ جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You