انٹرنیشنل
ایک بار پھرمنتخب کرنے پرعوام کا شکریہ، یہ بڑی سیاسی جیت ہے : ڈونلڈٹرمپ

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیت کے بعد عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بڑی سیاسی جیت ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں کہا کہ ایک بار پھر منتخب کرنے پر عوام کا شکریہ ، ہم ایک تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ، یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47ویں صدر بن گئے۔
ٹرمپ کی جیت کے ساتھ، وہ 100 سال سے زائد عرصے میں دو بار مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے پہلے صدر بن گئے۔
خبر میں تفصیل شامل کی جارہی ہے ۔۔۔



