جہلم

ایچ ڈی ایف کی خدمتِ خلق کی سرگرمیاں جاری، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر واصف حسین

ایچ ڈی ایف کی خدمتِ خلق کی سرگرمیاں جاری، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر واصف حسین

چیئرمین ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن ڈاکٹر سید محفوظ کاظمی صاحب اور صدر ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ صاحب کی ہدایت پر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ویلفیئر ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ کا انعقاد فرخ جاوید میموریل ہسپتال لکھوال میں کیا گیا۔اس کیمپ کو لگانے کیلیے نائب صدر HDF پاکستان ڈاکٹر رضوانہ مرچنٹ صاحبہ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عدنان حسین صاحب، فنانس سیکریٹری ڈاکٹر سید بشیر الدین صاحب، چیف آرگنائزر ڈاکٹر منور رؤف صاحب اور انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر واصف حسین صاحب نے بھرپور کردار ادا کیا۔ یہ کیمپ ڈاکٹر فدا حسین صاحب کوآرڈینیٹر HDF پاکستان کی سربراہی میں 7 دسمبر 2025 بروز اتوار منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر حزب اللہ صاحب نائب صدر ضلع راولپنڈی ، ڈاکٹر یار محمد عامر صاحب اور ڈاکٹر شاہد حنیف صاحب شامل تھے۔ اس کیمپ میں عوام کو ہومیو طریقہ علاج کی آگاہی دی گئی اور 65+ مریضوں کا فری چیک اپ کے بعد ایک ہفتے کی ادویات فری دی گئیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You