اہم خبریںبلوچستان

این اے 254: بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کامیاب

این اے 254: بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کامیاب۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کےخالد مگسی 79304 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں۔

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن کو این اے 254 جھل مگسی کا نتیجہ موصول ہوگیا جس کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی جیت گئے۔غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کےخالد مگسی 79304 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں۔این اے 254 کے امیدوار جے یو آئی کے نظام الدین 44763 ووٹ ہی لے سکے۔اس کے علاوہ این اے 252 موسیٰ خیل کم بارکھان کاغیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا۔یہاں سے مسلم لیگ ن کے سردار یعقوب خان 53783 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے جب کہ آزاد امیدوار سردار بابر موسیٰ خیل52992 ووٹ لے کر دوسری نمبر پر رہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You