اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس ایسوسییشن اف پاکستان کی جانب سے پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر

اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس ایسوسییشن اف پاکستان کی جانب سے پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے دن پر اسوسییشن کے تمام ممبران نے کشمیری بھائیوں کے حق ارادیت کے لیے اور پوری پاکستانی قوم نے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ثبوت دے دیا۔اس موقع پر اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس ایسوسییشن اف پاکستان کے مرکزی چیئرمین اور سیکرٹری جنرل نے خصوصی طور پر اپنے کشمیری بھائیوں کی سلامتی اور ان کو ان کا حق دینے کے لیے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے کیونکہ کشمیر کا تنازعہ ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے بھارتی بربریت نے کشمیر جیسی جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے ہر عالمی فارم پر کشمیری عوام کے حق میں اواز اٹھاتے رہیں گے کشمیری عوام ازادی کا سورج بہت جلد دیکھیں گے پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا پاکستان اقوام متحدہ کے ذریعے کشمیر کا حل چاہتا ہے پاکستان کشمیریوں کی اواز بن کر ان کے ساتھ جدوجہد کا حصہ رہے گا ائیے ہم عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کی ازادی کی جدوجہد کے لیے ان کے ساتھ دیں گے پاکستان۔
منجانب : مہر آصف میڈیا کواڈرینٹر پاکستان








