کرائمز

اینٹی نارکوٹکس فورس کی بین الاقوامی منشیات اسمگلروں کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی متحدہ عرب

اینٹی نارکوٹکس فورس کی بین الاقوامی منشیات اسمگلروں کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی متحدہ عرب امارات میں ہیروئن اسمگل کرنے والا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب۔

اے این ایف کی انٹیلیجنس اطلاعات پر مبنی کامیاب کارروائی۔

بین الاقوامی نیٹ ورک ،غریب اور کم پڑھے لکھے نوجوان جوڑوں کو ورغلا کر منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کرتا تھا۔

اے این ایف کی کامیاب کاروائی، نیٹ ورک کا سرغنہ ندیم خان گرفتار۔

منشیات اسمگلنگ میں ملوث 11 افراد گرفتار، جن میں 4 خواتین اور ایک فارماسسٹ بھی شامل ہے ۔

نیٹ ورک کے کارندے نوجوانوں کو سہانے مستقبل کے جھوٹے خواب دکھا کر منشیات اسمگلنگ پر آمادہ کرتے تھے۔

اسمگلنگ کے لیے منشیات کو کیپسولز کی صورت میں پیٹ میں چھپایا جاتا تھا۔

ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر اے این ایف کی بہتر مانیٹرنگ سے نیٹ ورک بے نقاب ہوا۔

دو ہوائی اڈوں سے چار نوجوان جوڑے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے کیپسولز سمیت گرفتار۔

جدید تکنیکی اور ڈیجیٹل نگرانی کے ذریعے اے این ایف نے گروہ تک رسائی حاصل کی۔

بین الاقوامی نیٹ ورک کے مزید تین سہولت کار بھی گرفتار۔

اے این ایف نے تفتیش کے دوران نیٹ ورک کے دیگر مفرور ملزمان کی نشاندہی کر لی۔

بہت جلد دیگر مفرور ملزمان بھی قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

اے این ایف محدود وسائل کے باوجود منشیات کے بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے کوشاں ۔

اے این ایف کا عزم، پاکستان سے کسی بھی خلیجی ملک کو منشیات اسمگل نہیں ہونے دیں گے،منشیات کے بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You