ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا مطالبہ، آفاق احمد آج کی متحدہ قومی موومنٹ ایجنسیوں کا ٹولہ

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا مطالبہ، آفاق احمد آج کی متحدہ قومی موومنٹ ایجنسیوں کا ٹولہ ہے،
لسانی بنیادوں پر کراچی کے بچوں کو تعلیم سے دور کیا جارہا ہے،
تعصب کا عالم یہ ہے کہ CMہاوس کا بجٹ 42ارب جبکہ تمام کراچی کیلئے 26ارب،
کراچی
(رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بچو ں کو لسانی بنیادوں پر تعلیم سے دور کیا جارہا ہے، یہ بات انہوں نے گزشتہ دونوں ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں لسانی بنیادوں پر کی جانے والی ناانصافیوں کے ریکشن میں کہی۔آفاق احمد نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی MDCATٹیسٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اسکے باوجود ہماری شکایت پر ایکشن لینے کے بجائے بے ضابطگیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے گئے،منظم سازش کے تحت ایک روز قبل ہی پیپر آوٹ کردیا گیا تاکہ میرٹ کا قتل کیا جاسکے اور کراچی کے باصلاحیت بچوں کوتعلیم کے میدان سے باہر کیا جاسکے، میڈیکل کی ٹوٹل گیارہ سو سیٹیوں میں سے کراچی کے بچوں کیلئے 400سیٹیں اور ان پر بھی پورے ملک سے آئے بچوں کو جعلی ڈومیسائل کے زریعے مسلط کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پچھلے سال بھی انہی شکایت کے سبب دوبارہ کرائے گئے تھے ان غلطیوں کا ازالہ اور مجرموں کو سزا دینے کے بجائے بچوں سے 8ہزار فی بچے کے حساب سے فیس وصول کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ دوباہ صاف شفاف انداز میں کرائے جائے اور میرٹ کی بنیاد پر کراچی کے بچوں کو مکمل سہولیات کے ساتھ ٹیسٹ میں شرکت کی آزادی ہونی چاہیے۔ آفاق احمد نے کہا کہ تعصب کی انتہا تو یہ ہے کہ CM ہاوس کا بجٹ39ارب رکھا گیا جہاں سندھ کے وڈیرے قیام کرتے ہیں،سیاست کرتے ہیں اور انکی خدمت کیلئے جو ملازمین رکھے ہیں انکی تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں جبکہ کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے صرف 26ارب ساڑے تین کروڑ کے آبادی والے شہرکی ان وڈیروں کے آگے کیا حیثیت ہے، اس مطلب ہے کہ CMہاوس پر مسلط چند وڈیرے ساڑے تین کروڑ عوام سے زیادہ اہم اور قیمتی ہیں ظاہر ہے اسکے بعد کراچی کی عوام کی سوچ میں تبدیلی آتی ہے تو وہ غلط نہیں ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ آج کی متحدہ قومی موومنٹ ایجنسیوں کا ٹولہ ہے جنہیں الیکشن کی شام پہلے انکی حیثیت دکھائی گئی 1500اور1700ووٹ لینے والوں کو فارم 47کے زریعے اقتدار میں لایا گیا اور جو لوگ لائے ہیں موجودہ متحدہ انکی ملازمت پر معمور ہے،کراچی کو حقیقی قیادت سے محروم کرکے فارم 47کے زریعے لائے گئے لوگوں کو کراچی کے خلاف استعمال کیا جارہاہے متحدہ اگر قوم اور شہر سے مخلص ہے تو استعفے دیکر عوام کے ساتھ کھڑے ہو۔



