اہم خبریںکرائمز

ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار

ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی
پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم امانت علی سرگودھا پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You