خیبرپختون خواہ

ایس ایچ او کے ہاتھوں قتل ہونے والےمیاں عاصم شاہ کو انصاف کب ملے گا

ایس ایچ او کے ہاتھوں قتل ہونے والےمیاں عاصم شاہ کو انصاف کب ملے گا۔

میاں عاصم شاہ کے خون کو رائگاں نہ جانے دیں اور انصاف کیلئے آواز بلند کیجئے۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گزشتہ روز چارسدہ میں پڑوسیوں کے مابین صلح کے لیے منعقد ایک جرگے پر حملہ کر کے ایس ایچ او نے بغیر کسی الزام یا قصور کے چارسدہ کے ایک معزز خاندان کے چشم و چراغ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔۔ نوجوان وکیل عاصم شاہ کاکاخیل کو بلاوجہ قتل کرنے کے بعد پولیس نے جرائم پیشہ قاتلوں سے بدتر کردار ادا کرتے ہوۓ مظلوم خاندان کے بزرگوں کے ساتھ جو مجرمانہ رویہ اختیار کیا اس کی تفصیل انتہائی دلخراش ہے ۔۔ ایس ایچ او تاحال مفرور ہے اور پولیس لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ بے گناہ شہید عاصم شاہ کاکاخیل کی تین ماہ بعد شادی تھی اور خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بہیمانہ قتل پر فورا جوڈیشل کمیشن بنایا جاۓ اور قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ۔ عاصم شاہ کے خون کو رائگان نہ جانے دیں اور انصاف کے لیے آواز بلند کیجئیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You