
جہلم ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ایس ایچ او سول لائنز عثمان تصدق اور ٹیم کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پتنگ فروش ملزم گرفتار پتنگیں اور ڈوریں برآمد، مقدمہ درج
ایس ایچ او سول لائنز اور ان کی ٹیم نے پتنگ فروش ملزم عمران کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 120 پتنگیں اور 100 ڈوریں برآمد
ملزم کے خلاف مقدمہ درج،
پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے، شہری خصوصاً والدین پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش




