ایس ایچ او تھانہ صدر راجہ اظہر اقبال کی فوری کارروائی، طاس پٹھاناں میں باولے پالتو کتے کا حملہ

ایس ایچ او تھانہ صدر راجہ اظہر اقبال کی فوری کارروائی، طاس پٹھاناں میں باولے پالتو کتے کا حملہ، سے زخمیوں کی مدعیت میں کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج
جہلم (عبدالرحمان قادری ) طاس پٹھاناں میں ایک باولے پالتو کتے کے حملے سے تین افراد زخمی جبکہ متعدد مویشی بھی متاثر ہوئے۔ زخمیوں میں قیوم خان، بلال خان اور زاہد شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق کتے نے آبادی میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جس پر مشتعل شہریوں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ کتے کے مالک کا کہنا ہے کہ کتا دو روز سے لاپتہ تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر راجہ اظہر اقبال نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی افراد کی مدعیت میں پالتو کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔واقعہ کے بعد شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے خطرناک اور آوارہ کتوں کے خلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔




