
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی قمر سلطان اور ٹیم کی اہم کاروائی،بغیر لائسنس کے ناجائز اسلحہ فروخت کرنے والے 02 ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد
تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد کامران اور محمد نعمان کو گرفتار کر لیا،
ملزم نعمان سے 17عدد پسٹل معہ ایمونیشن اور ملزم کامران سے 01عدد رائفل 44بور کلاشنکوف نما معہ ایمونیشن برآمد،
ملزمان نے بغیر لائسنس کے اسلحہ فروخت کرنے کے لیے ناجائز اسلحہ اپنے پاس رکھ کے ارتکاب جرم کیا،جس پر تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،
ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو



