سندھ

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چوری شدہ رقم برآمد: قتل کے مقدمے میں مفرور ملزم گرفتار: نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)تھانہ اے سیکشن کے ایس ایچ او وحید احمد بھٹو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ رقم مبلغ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے (150,000) برآمد کر لی، جو کہ اصل مدعی عارف رضا راجپوت کے حوالے کر دی گئی۔ اصل مالکان کی جانب سے پولیس کی فوری اور کامیاب کارروائی پر اظہارِ تشکر کیا گیا اور پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا گیا تھانہ باندی کے ایس ایچ او کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ نمبر 03/2025 دفعہ 302، 114، 506/2، 34 میں مفرور ملزم عابد علی عمرانی کو گرفتار کرلیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شہباز علی بھنگوار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ (CNSA) کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔ تھانہ 60 میل پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم صابر حسین زرداری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بھنگ برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔ تھانہ دوڑ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مطلوب اشتھاری ملزم اعجاز علی واسوانو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے جدید معلوماتی ذرائع اور خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You