انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران کو امریکا سے جنگ کا کوئی خوف نہیں۔سربراہ پاسداران انقلاب

ایران کو امریکا سے جنگ کا کوئی خوف نہیں۔سربراہ پاسداران انقلاب

ہم کسی بھی دھمکی پر لاجواب نہیں رہیں گے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اس سے خوفزدہ بھی نہیں ہیں۔حسین سلامی

تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کا کہنا ہےکہ ایران کو امریکا سے جنگ کے لیے کوئی خوف نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، تہران واشنگٹن سے براہ راست فوجی تصادم کے لیے خوفزدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے کچھ امریکی حکام کی طرف سے ایران کے لیے دھمکیاں سنی ہیں ان کے لیے یہ پیغام ہے کہ ہم کسی بھی دھمکی پر لاجواب نہیں رہیں گے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اس سے خوفزدہ بھی نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کا بیان امریکی صدر کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں جوبائیڈن نے اردن ڈرون حملے اور اس میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر کہا تھا کہ امریکا نے اس حملے کا جواب کا فیصلہ کرلیا ہے۔جوبائیڈن نے ایران پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اردن میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ایران ہے کیونکہ ایران ہی حملہ آوروں کو ہتھیار مہیا کررہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You