انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا

ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔

اس سے قبل بھی رواں ماہ پاسداران انقلاب نے خلیج میں مارشل آئی لینڈز کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو بھی ضبط کیا تھا۔

تہران(نمائندہ مجاہد افغان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی ملک اسواتینی (سوازی لینڈ) کے جھنڈے والا جہاز ساڑھے تین لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جارہا تھا۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ جہاز میں عملے کے 13 ارکان سوار ہیں، جن کا تعلق پڑوسی ملک اور بھارت سے ہے۔اس سے قبل رواں ماہ پاسداران انقلاب نے خلیج میں مارشل آئی لینڈز کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو بھی ضبط کیا تھا۔بعد میں جہاز کو چلانے والی کمپنی نے بتایا تھا کہ ایران نے ٹینکر کو رہا کر دیا ہے اور اس کے 21 عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You