صحت
اہلیان محلہ لائن پارک اور گردونواح کے علاقوں کے لیےخوشخبری الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل

اہلیان محلہ لائن پارک اور گردونواح کے علاقوں کے لیےخوشخبری الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ
زیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی۔
ان شاء الله
بروز اتوار 15 فروری 2026 بمقام گورنمنٹ محمد علی ایلیمنٹری سکول محلہ لائن پارک مگھی روڈ چکوال تحصیل و ضلع چکوال میں 10 بجے سے 2 بجے تک میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوگا. جس میں مریضوں کافری چیک اپ بمعہ فری میڈیسن فراہم کی جائیں گی۔
سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے.
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خود فرماتے ہیں.




MashaAllah