انٹرنیشنل

اکرام الدین کا سابق بنگلادیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار افسوس

اکرام الدین کا سابق بنگلادیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار افسوس۔

خالدہ ضیا بنگلادیش کی معروف سیاستدان تھیں انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز یورپ میڈیا

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ خالدہ ضیا بنگلا دیش کی معروف سیاستدان تھیں، جنہوں نے 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک ملک کی وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔وہ بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جبکہ انہیں مسلم دنیا میں بے نظیر بھٹو کے بعد دوسری خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے بنگلادیشی عوام ایک بہادر اور سینیئر خاتون سیاستدان سے محروم ہو گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You