سندھ

اپنے ہی تھانے میں پولیس پارٹی پر اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج

اپنے ہی تھانے میں پولیس پارٹی پر اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج

متاثرہ شخص سرفراز علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

ضلع ملیر میں شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا معاملہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں پولیس اہلکاروں سمیت ملوث ملزمان پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کردیا۔

متاثرہ شخص سرفراز علی کی مدعیت میں درج مقدمہ میں اغوا برائے تاوان اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کئے گئے ہیں ۔

متاثرہ شخص کے مقدمے میں نامزد پولیس ملزمان اور مخبروں نے پولیس موبائل اور سفید ویگو میں سوار سادہ لباس اہلکاروں نے مجھے اور میرے دوست کو اغوا کیا ،مقدمے کا متن

مسلح افراد ہمیں آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ مقدمے کا متن

مقدمہ کے متن کے مطابق پولیس اہلکار امام بخش زرداری ، شکیل جٹ ، افتخار عرف مانی نے فون کے ذریعے میری کسی سے بات کرائی تھی ۔

متاثرہ شخص کے مطابق فون پر ایک کروڑ کا تاوان مانگا گیا۔

اغواء میں ملوث پولیس اہلکار کو تاوان دینے سے انکار کیا تو مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مقدمے کا متن

اغوا کاروں نے مجھ سے پوچھا کہ تم کتنے پیسے دے سکتے ہو، مقدمے کا متن

اغوا کاروں کو بتایا ہے کہ میں نے گاڑی کی چھت پر پیسے چھپائے ہوئے ہیں۔ متن

اغوا کاروں نے میری گاڑی کی چھت پہ چھپائے ہوئے پانچ لاکھ 25 ہزار روپے نکال لیے مقدمے کا متن

اغوا کاروں نے پیسے لینے کے بعد مجھے نیشنل ہائی وے پر چھوڑ دیا۔

مقدمے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You