کالم/مضامین

اٹھو کمر باندھو میڈیا مالکان کیخلاف

اٹھو کمر باندھو میڈیا مالکان کیخلاف

مجھے اکثر میڈیا پرسن اور صحافی دوست کہتے تھے کہ جاوید صدیقی آپ کیونکر اتنی محنت کرتے ھیں، عدل و انصاف عزت و احترام اور میڈیا ورکرز کے حقوق کیلئے، یہ بے حس، بے ضمیر، خودغرض اور بھاری تنخواہ و مراعات کے لالچی ھیں۔ میں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ھوں کہ ابھی ھمارے ساتھیوں میں غیرت ایمانی باقی ھے، یقین جانئے یہی اتحاد اور غیرت آپ کو اللہ توکل کی بدولت عزت و شان سے سرخرو کرے گی اور ہمیشہ رھے گی۔ آئیے اپنے اندر اتحاد و اتفاق، خلوص نیک نیتی پیدا کریں اور ان مالکان کے پالتوؤں، نام نہاد لیڈروں سے جان چھڑائیں جنھوں نے ہمیشہ اپنا مفاد مقدم رکھا اور میڈیا ورکرز کو مرتا چھوڑا۔ میں فراموش نہیں کرسکتا ھوں 2019 سے شروع ھونے والے بھاری تعداد میں معاشی قتل کو، کہیں کرونا کا بہانا بناکر ڈاؤن سائزنگ کی گئیں تو کہیں خسارہ ظاہر کرکے، جبتک ان مالکان کے خلاف سخت احتساب نہ کیا گیا تو یہ تب تک ظلم ڈھاتے رھیں گے۔ ریاست و حکومتوں کو بلیک میل کرتے رہیں گے۔ آئیں ایک قدم اور بڑھائیں اور مطالبہ کریں کہ ہر چینلز میں ورکرز ٹریڈ یونین فی الفور قائم کی جائے اور حکومتی سطح پر مفت قانونی سہولت فراہم کی جائیں تاکہ ظالم و جابر میڈیا مالکان کو بھی لگام لگ سکے اور وہ ریاست پاکستان میں اپنی ذاتی ریاست قائم نہ کرسکے۔

جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You