سندھ

اٹلی میں مقیم اوورسیز پاکستانی پرنس ممتاز آف اٹلی کی طرف سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں میں عید

*اٹلی میں مقیم اوورسیز پاکستانی پرنس ممتاز آف اٹلی کی طرف سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں میں عید ملن پارٹی کا اہتمام*
ِِ
*پرنس ممتاز کی طرف سے دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا*

*چکوال (راجہ تنویر حیدر )*

, تفصیلات کے مطابق چکوال بکھاری کلاں کے رہائشی یاروں کے یار ہر دل عزیز شخصیت پرنس ممتاز حسین حال مقیم اٹلی کی جانب سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں ثقافت ریسٹورنٹ پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان گرامی ملک تصور عباس اونر پاکستان کرنسی ایکسچینج، قاضی محمد اکبر چیمبر آف کامرس، چوہدری قمر عباس،چوہدری ارشد، چوہدری ھمایوں بکھاری،چوہدری مظفر لطیفال، چوہدری عامر لطیفال،باوا تقی شاہ، نجم الاسلام ھاشمی، ارشد بٹ، چوہدری شرف خان تھے، تقریب میں سیاسی. سماجی ،کاروباری. وکلا اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، آرگنائزر ملک محمد اقبال، شیخ عاصم ،یوسف بٹ، سید تجمل شاہ،راجہ تنویر حیدر،ساجد بلوچ ،محمد علی صراف، زوار قاسم، شعیب کھوکھر، ملکک آصف اعوان، چوہدری سجاد سلیم، ارسلان شاہ،کامران بلوچ،ملک ساجد اعوان ،ملک اصغر گوگا، شیخ ذوالفقار کی طرف سے مہمانوں کا پھولوں کی پتیوں سے شاندار استقبال کیا گیا،
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت سید تجمل حسین شاہ گیلانی نے حاصل کی معروف صحافی غضنفر عباسی نے نبی مکرم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض طاہر سکندر نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ ادا کیے جس میں دوستوں کے ساتھ گپ شپ اور پنجابی اشعار سے بھی حاضرین محفل کو محضوض کیا، مقررین نے اپنے خطاب میں اس خوبصورت محفل کو منعقد کرنے پر پرنس ممتاز حسین کو اپنے اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کیا، تقریب کے آخر میں پرنس ممتاز حسین کی طرف سے آنے والے تمام معزز مہمانوں کو پر تکلف عشائیہ دیا گیا،

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You