اہم خبریںجہلم

انٹری ایگزیٹ پواٸنٹس اور دیگر KEY POINTS پر جہلم پولیس نے سنیپ چیکنگ سخت

انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے انٹری ایگزیٹ پواٸنٹس اور دیگر KEY POINTS پر جہلم پولیس نے سنیپ چیکنگ سخت کر دی ہے۔

گزشتہ رات ضلع کے تمام ایس ایچ اوز مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ناکہ بندی/ سنیپ چیکنگ کا مقصد کرائم کنٹرول اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔
ناکہ بندی پوائنٹس پر مشکوک افراد، لاوارث سامان اور گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔

جہلم پولیس اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کو فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کیلٸے پرعزم ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ وہ پُرامن معاشرے کے قیام کے لیے پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ریسکیو 15 پر دیں۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You