انوار سیف اللہ خان کا سرتاج عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس

انوار سیف اللہ خان کا سرتاج عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس۔
دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے۔ سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کے معروف سیاستدان و سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے کہا کہ سابق مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کے انتقال سے ملک و قوم ایک عظیم سیاستدان سے محروم ہو گئی قوم کیلئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت ن فرمائے۔آمین



