
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی آپریشنل گائیڈ لائنز (OG,s) کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق:
راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی آپریشنل گائیڈ لائنز (OG,s) کے حوالے سے شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کانفرنس ہال میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انوسٹی گیشن جہلم، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذا، انچارج برانچز، ریڈرز، محرران اور بذریعہ ویڈیو لنک پی ایس ایز اور تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ گی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی آپریشنل گائیڈ لائنز کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



