انٹرنیشنل

انروا پر اسرائیلی پابندی غزہ کے بچوں کے قتل عام کا نیا طریقہ ہے۔یونیسیف

انروا پر اسرائیلی پابندی غزہ کے بچوں کے قتل عام کا نیا طریقہ ہے۔یونیسیف

انروا کے بغیر غزہ میں جان بچانے والے سامان کی فراہمی جاری نہیں رکھ سکتے۔ترجمان یونیسیف

نیو یارک(نمائندہ انیلا جعفری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے فلسطین میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ’انروا‘ پرپابندی کے اسرائیلی فیصلے کو بچوں کے قتل عام کا نیا طریقہ قرار دے دیا۔ایک بیان میں یونیسیف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انروا کے بغیر غزہ میں جان بچانے والے سامان کی فراہمی جاری نہیں رکھ سکتے۔ترجمان یونیسیف کے مطابق انروا پر پابندی کا فیصلہ غزہ کے بچوں کےقتل عام کا نیا طریقہ ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے۔اسرائیل کی جانب سے اسرائیلی حکام اور ریلیف ایجنسی کے درمیان روابط پر پابندی، انروا سے تعلقات منقطع کرنے اور اسے دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی بھی منظوری دی گئی۔اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہےکہ انروا کے عملےکو اسرائیل کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں پر جوابدہ ہونا چاہیے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح غزہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 93 فلسطینی شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور 17 کم عمر بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں جنہیں ریسکیو حکام کی جانب سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You