سندھ

انجمن محبان رسولﷺ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام طلبہ میں 50 لاکھ کے اسکالر شپ کے چیکس

*انجمن محبان رسولﷺ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام طلبہ میں 50 لاکھ کے اسکالر شپ کے چیکس کی تقسیم*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) انجمن محبان رسول ﷺ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام گزشتہ روز ساٹھ طلبہ و طالبات میں اسکالر شپ چیکس کے تقسیم کی تقریب رئیس کلیہ علوم جامعہ کراچی کے کونسل روم میں منعقد ہوئی۔ اسکالر شپ چیکس بدست ڈائریکٹر کباب جیز محمد جاوید اور رئیس کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر مسرت جہاں یوسف جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم ساٹھ سے زائد طلبا و طالبات میں تقسیم کئے گئے۔انجمن کے سیکریٹری منصور حسن قادری کے مطابق مذکورہ انجمن گذشتہ دس سال سے جامعہ کراچی کے مستحق طلبہ میں اسکالر شپ چیکس تقسیم کررہی ہے اور امسال اسکالر شپ کی مد میں پچاس لاکھ روپے کے چیکس طلبہ میں تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سابق رئیس کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری، صدر شعبہ کمپیوٹر سائنس، جامعہ کراچی ڈاکٹر صادق علی خان، صدر شعبہ تاریخ اسلام جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سہیل شفیق، صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر محسن علی و دیگر بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You