سندھ

انجمن تاجران بابرمارکیٹ کےسابق صدرشفیق پاپا کی بابر مارکیٹ کےتاجروں کے ہمراہ SHO لانڈھی سے

انجمن تاجران بابرمارکیٹ کےسابق صدرشفیق پاپا کی بابر مارکیٹ کےتاجروں کے ہمراہ SHO لانڈھی سے ملاقات

ملاقات میں بابر مارکیٹ کےتاجروں نے SHO لانڈھی کو مسائل سے آگاہ کیا اور پیٹرولنگ میں اضافہ کا مطالبہ کیا

ایس ایچ او تھانہ لانڈھی کی بابر مارکیٹ کےتاجروں کے وفد کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

کراچی : (رپورٹ، عاصم ارائیں جہلمی)
انجمن تاجران بابر مارکیٹ کے سابق صدر شفیق پاپا نے تاجران بابر مارکیٹ کے وفد کے ہمراہ SHO لانڈھی سے ملاقات کی۔ بابر مارکیٹ اور اس کے اطراف میں گشت میں اضافے اور مزید نفری کی فراہمی، موبائل کی چھینا جھپٹی اور دوکانوں میں چوری کی وارداتوں کے اضافے پر وفد نے SHO سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ SHO نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ موبائل پیٹرولنگ، موٹرسائیکل پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے گا۔ شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک میں خود روزانہ کی بنیاد پر گشت کروں گا اور بابر مارکیٹ کے تاجروں سے ملاقات کروں گا۔ سابق صدر شفیق پاپا نے SHO کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے موقع پر سابق صدر شفیق پاپا، سابق جوائنٹ سیکریٹری مکرم علی، عمران قریشی، فوڈ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے صدر صابر قریشی بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You