سندھ

انجمن ارائیاں سندھ پاکستان کے عہدے داران کا مہر ویلفیر سوسائٹی پاکستان گجرانوالا کے أفس کا دورہ

انجمن ارائیاں سندھ پاکستان کے عہدے داران کا مہر ویلفیر سوسائٹی پاکستان گجرانوالا کے أفس کا دورہ گجرانوالا

(اسٹاف رپورٹ)

انجمن ارائیاں سندھ پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری میاں اشفاق مجید ارائیں اور چوھدری محمد شمیم ارائیں نے سرپرست اعلی مہر ویلفئیر سوسائٹی پاکستان کے سرپرست اعلئ جناب مہر محمد انور الراعئ کی خصوصی دعوت پر گجرانوالہ افس کا دورہ کیا مہر انور صاحب نے اپنی بھرپور چاھتوں اور محبتوں کے ساتھ اپنے دیگر رفقأ جناب سجاد مشتاق مہر مرکزی جنرل سیکرٹری مہر ویلفئیر سوسائیٹی، مہرطلحہ جنرل سیکرٹری سپریم کونسل،جمال مہر افس سیکرٹری،مہربہرام انور جنرل سیکرٹری شادی سیل،اسامہ مہرممبر ایگزیکٹو، چوھدری طیب،مہر مختار احمد،چوھدری وقاص اشرف مہراور میاں ساجد منان نے پرتپاک استقبال کیا اور پھر مرکزی افس اور وھاں پر قائم مختلف فلاحی اداروں خصوصاً سلائی،کڑاھی اور بیوٹیشن کورسز سینٹر کا وزٹ کروایا بعدازاں مہمانوں کے اعزازی ممبر شپ فارم فل کرنے کے بعد ممبر شپ کارڈ بھی دیے گۓ اس کے بعد برادری کے دیگر سماجی اورسیاسی شخصیات سے ملاقات کروائی اوراپریل میں مہر ویلفئیر سوسائیٹی کی جانب سےمنعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں انجمن ارائیاں سندھ کو شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی بعدازاں مہمانوں کی پرتکلف لنچ سے تواضع کی گئ اس موقع پر میاں اشفاق مجید ارائیں نے تمام دوستوں کا اتنے پیار اور محبتوں سے نوازنے پر شکریہ ادا کیا اورفلاحی کاموں پر انجمن ارائیاں سندھ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور سندھ کے دورے کی دعوت دی جس کو مہر انور صاحب نے قبول کرتے ھوے جلد انے کا وعدہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You