انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے 10 رکنی وفد کی الراعی قومی کنونشن لاہور میں شرکت

انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے 10 رکنی وفد کی الراعی قومی کنونشن لاہور میں شرکت



چیئرمین قمر رضا شوکت آرائیں،صدر افتخار احمد آرائیں جنرل سیکرٹری نصیر احمد آرائیں نے وفد کے ہمرا شرکت کی
کراچی : (بیوروچیف: عاصم آرائیں جہلمی)
انجمن آرائیاں پاکستان کے صدر میاں محمد سعید (ڈیرہ والے) کی جانب سے 20 اپریل 2025 بروز اتوار کو الراعی قومی کنونشن لاہور بمقام ڈیرہ میاں محمد سعید(ڈیرہ والے)نزد منصورہ ملتان چونگی وحدت روڈ لاہور میں منعقد ہوا، الراعی قومی کنونشن میں چیئرمین انجمن آرائیاں سندھ پاکستان قمر رضا شوکت آرائیں،صدر انجمن آرائیاں سندھ پاکستان افتخار احمد آرائیں، جنرل سیکرٹری نصیر احمد آرائیں، سوشل سیکرٹری انجمن آرائیاں سندھ رضوان شاہد آرائیں،
ایگزیکٹو ممبر محمد رمضان آرائیں، چیئرمین انجمن آرائیاں سندھ ضلع کیماڑی افتخار احمد آرائیں، فنائس سیکرٹری انجمن آرائیاں سندھ ضلع کیماڑی حاجی محمد اسلم آرائیں،
جوائن سیکرٹری انجمن آرائیاں سندھ ضلع کیماڑی محمد پرویز آرائیں، چیئرمین زکوۃ کمیٹی اختر محمدی آرائیں نےشرکت کی، انجمن آرائیاں سندھ کے وفد کا الراعی قومی کنونشن میں پہنچنے پر صدر انجمن آرائیاں پاکستان میاں سعید (ڈیرہ والے) اور دیگر عہدے دران نے پھولوں کے ہار پہنا کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا، چیئرمین انجمن آرائیاں سندھ قمر رضا شوکت آرائیں نے الراعی قومی کنونشن میں آئے ہوئے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہے کہ میاں محمد سعید (ڈیرہ والے) نے برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہوا ہے صدر انجمن آرائیاں سندھ افتخار احمد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صدر انجمن آرائیاں پاکستان میاں محمد سعید کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے انجمن آرائیاں سندھ کے وفد کو الراعی قومی کنونشن میں مدعو کیا، جنرل سیکرٹری انجمن آرائیاں سندھ حاجی نصیر احمد آرائیں نے کنونشن میں آئے ہوئے برادری کے افراد کو انجمن آرائیاں سندھ کہ فلائی کاموں سے آگاہ کیا کنونشن میں آئے ہوئے تمام افراد نے انجمن آرائیاں سندھ کہ فلائی کاموں کو خوب سرایا انجمن آرائیاں سندھ کے وفد نے کنونشن میں آئے ہوئے افراد کو انجمن آرائیاں سندھ کا سالانہ کارکردگی کا میگزین بھی تقسیم کیا، انجمن آرائیاں سندھ کے عہدےدران نے کنونشن میں آئے ہوئے سابق گورنر میاں اظہر آرائیں، سرپرست اعلی انجمن آرائیاں پاکستان جنرل (ریٹائر) غلام مصطفی آرائیں، مرحوم آرمی چیف ضیاء الحق آرائیں کے بیٹے ڈاکٹر انوار الحق آرائیں، چیئرمین اورینٹ گروپ میاں طلعت آرائیں، ایم پی اے بی بی وڈیری صاحبہ اور انجمن آرائیاں پاکستان کے عہدے دران کو سندھ کی ثقافت سندھی چادر پہنائی، پروگرام کے آخر میں صدر انجمن آرائیاں پاکستان میاں محمد سعید آرائیں (ڈیرہ والے) نے الراعی قومی کنونشن لاہور میں انجمن آرائیاں سندھ کے چیئرمین قمر رضا شوکت آرائیں، صدر افتخار احمد آرائیں، جنرل سیکرٹری نصیر احمد آرائیں سمیت پروگرام میں آئے ہوئے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا



