انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کےجنرل سیکٹری نصیرآرائیں سےایک ملاقات

انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کےجنرل سیکٹری نصیرآرائیں سےایک ملاقات
انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کی کارکردگی اور خدمات کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی
کراچی : (رپورٹ:عاصم أرائیں جہلمی)
جنرل سیکٹری انجمن آرائیاں سندھ پاکستان نصیرآرائیں کی رہائش گاہ پر صحافیوں کے وفد کی ملاقات،انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کےجنرل سیکٹری نصیراحمدآرائیں نے صحافیوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئےآرائیں برادری کی خدمات سے آگاہ کرتےہوئےکہاکہ انجمن آرائیاں سندھ پاکستان 1915 میں قائم ہوئی،اورانجمن آرائیاں سندھ کی بنیاد 1997 میں کراچی میں رکھی گئی،نصیراحمدآرائیں کاکہناتھاکہ انجمن آرائیاں سندھ مختلف شعبہ جات میں کام کر رہی ہےمثلا ایجوکیشن،ہیلتھ،غریب یتیم بچیوں کی شادیاں،بے روزگار افراد کے لیے روزگار فراہم کرنااور خواتین کے لیے وکیشنل سینٹر سمیت مختلف شعبہ جات میں کراچی سمیت اندرون سندھ ٹنڈو والا یار،سانگھڑ میرپورخاص،محراب پور،نواب شاہ،کنری،حیدرأباد،دادو،سمیت مختلف شہروں میں کام کر رہی ہے،کراچی میں شیر پاؤ،بلال کالونی، کیماڑی،بلدیہ ٹاؤن،منظور کالونی سمیت دیگر علاقوں میں اپنی خدمات دے رہی ہے،جنرل سیکٹری انجمن آرائیاں سندھ نصیراحمدآرائیں نےمزیدگفتگوکرتےہوئےکہاکہ میڈیکل کے حوالے سے کسی غریب کا علاج کرانا ہو یا میڈیکل ٹیسٹ کروانے ہوں تو انجمن آرائیاں سندھ انہیں رقم فراہم کرتی ہے،ایجوکیشن میں کراچی سمیت پورے سندھ میں ڈگری مکمل ہونے تک 7 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی انجمن
آرائیاں سندھ فراہم کرتی ہے،نصیراحمدآرائیں نےمزیدکہاکہ اس کے علاوہ تقوی انسٹیٹیوٹ میں پیرا میڈیکل کورس کرائے جاتے ہیں،نصیر احمد آرائیں
نے آرائیں دسترخواں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انجمن آرائیاں
سندھ کی نگرانی میں کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں تین سو سے 400 افراد روزانہ کھانا کھاتے ہیں،اسی دسترخواں سے ہر سال رمضان المبارک میں سات سے آٹھ ہزار غریب افراد کو راشن کی تقسیم کی جاتی ہے،آرائیں دسترخواں سے استعمال شدہ کپڑےبھی غریبوں میں تقسیم کر دیے جاتے ہیں،اورانجمن آرائیاں سندھ پاکستان کےتحت آرائیں دسترخواں سےغریب بچیوں کی شادی میں دوبریانی اور ایک زردے کی دیگیں فراہم کی جاتی ہیں،ٹنڈو والا یار میں چوہدری محمد شفیع اسپتال کے تحت چھوٹے بڑے آپریشن کے علاوہ ہر سہولیات موجود ہیں،انجمن
آرائیاں سندھ پاکستان اورہاشمانی ہاسپٹل کے تعاون سے ہر ماہ کراچی سمیت سندھ بھر میں فری آئی کیمپ لگائے جاتے ہیں،اسی موقع پر جنرل سیکرٹری انجمن آرائیاں سندھ پاکستان نصیر احمد آرائیں ایک اہم خبر سے اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عنقریب انجمن آرائیاں سندھ ویلفیئر ٹرسٹ وجود میں لایاجا رہا ہے،انجمن آرائیاں سندھ ہر چار سال بعد بائے لاس کے مطابق الیکشن کروائے جاتے ہیں،نصیر احمد آرائیں نے کہاکہ میں نے سوشل میڈیا پر دیکھا کہ ایک بچے کی دونوں انکھیں چلی گئی ہیں تو میں نےبچےکی فیملی کانمبرحاصل کرکےرابطہ کیاتوفیملی نےکہاکہ آنکھوں کے ٹیسٹ کروانے ہیں ہمارے پاس رقم نہیں،تو ہم نے انجمن آرائیاں
سندھ کےتحت آنکھوں کا معائنہ کروایا جس پر بچے کی آنکھوں
پر تقریبا نو لاکھ روپے خرچہ بتایا گیانصیراحمدآرائیں نےبتایاکہ اس بچےکےعلاج پرتمام خرچہ انجمن آرائیاں سندھ کرےگی،اخرمیں نصیراحمدآرائیں
نے برادری کےلوگوں سے گزارش کی ہے کہ سےانجمن آرائیں سندھ پاکستان کہ پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں



