انجمن آرائیاں سندھ ماہانہ کوارڈینیشن اجلاس کراچی مرکزی آفس میں منعقد ہوا

انجمن آرائیاں سندھ ماہانہ کوارڈینیشن اجلاس کراچی مرکزی آفس میں منعقد ہوا
اجلاس میں سینیئر آئی سرجن ڈاکٹر خلیق الرحمن آرائیں نے شرکت کی



کراچی : (اسٹاف رپورٹ)
گزشتہ روز ماہانہ کوارڈینیشن اجلاس مرکزی آفس انجمن آرائیاں سندھ پاکستان فلک ناز ویو شارع فیصل کراچی میں منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے صدر محترم افتخار احمد آرائیں اور جنرل سیکریٹری حاجی نصیر احمد آرائیں صاحب اندرون سندھ کے دورے پر ہونے کی وجہ سے کوارڈینیشن اجلاس زیر صدارت میاں اشفاق مجید آرائیں صاحب جنرل سیکرٹری کے فرائض شاہد ندیم آرائیں نے ادا کئے جس میں سوشل سیکریٹری رضوان شاہد آرائیں فنانس سیکرٹری ریاض احمد آرائیں میڈیکل کمیٹی کے سربراہ جناب ڈاکٹر خلیق الرحمٰن آرائیں رشتے ناطے کمیٹی کے سربراہ میاں نثار احمد آرائیں اور دیگر عہدیداران انجمن آرائیاں سندھ پاکستان نے شرکت فرمائی اس ماہانہ کوارڈینیشن اجلاس میں سابقہ صدر محترم جناب چوہدری شبیر احمد آرائیں کے صاحب زادے پروفیسر محمد اختر آرائیں صاحب نے خصوصی طور پر شریک ہوئے اندرون سندھ اور کراچی کے حلقہ جات نے شرکت کی انجمن آرائیاں حلقہ گڈاپ ٹاؤن کے صدر ساجد حسین جنرل سیکریٹری میاں کاشف آرائیں حلقہ قذافی ٹاؤن کے چیئرمین غلام عباس آرائیں حلقہ جامشورو کے فنانس سیکرٹری محمد ندیم آرائیں حلقہ بلدیہ ٹاؤن ضلع کیماڑی کے جنرل سیکرٹری رضوان شاہد آرائیں ٹنڈوالہ یار سندھ سے جناب ڈاکٹر شوکت علی آرائیں انجمن آرائیاں حلقہ شیر پاؤ لانڈھی کراچی کے صدر محمد انور جاوید آرائیں جنرل سیکریٹری راشد منظور آرائیں ودیگر حلقہ جات کے عہدیداران نے شرکت کی اور اپنے اپنے حلقہ جات کی رپورٹ پیش کی انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے صدر و جنرل سیکریٹری اور عہدیداران نے خوب سراہا حلقہ جات کے مسائل سننے کے بعد اسے جلد حل کرنے کی یقین دھانی کرائی جنرل سیکریٹری جناب شاہد ندیم آرائیں نے انجمن ارائیاں سندھ پاکستان کے تحت کراچی اور صوبہ سندھ میں فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفننگ دی میٹنگ کے آخر میں صدر صاحب نے میٹنگ میں ہونے والی تمام گفتگو پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام یونٹس کے عہدیداران سے مزید فلاحی کاموں بہتر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں ماہانہ کوارڈینیشن اجلاس کے آخر میں چیئرمین غلام عباس آرائیں صاحب نے پاکستان کی بہتری انجمن آرائیاں کے فلاحی کاموں کی کامیابی کے ساتھ ساتھ بیماروں کی صحت یابی کیلئے دعا اور مرحومین کی بخشش کے لئے دعا کروائی اللّہ تعالیٰ ہم سب کو نیک عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین*



