
اموات کا سامان تقسم کرتی تحصیل سوہاوہ کی جی ٹی روڈ
سوھاوہ:(بابر کیانی)
تحصیل سوہاوہ کی حدود میں جی ٹی روڈ پر بہت سے صحافی حضرات نے لکھا
کئی بار محکمہ ھائی وے اور دیگر انتظامیہ کو ھوش بھی آیا
مگر حالتِ زار کچھ یوں ھے کہ جسے عوام کی دوسری آنکھ یعنی میڈیا کہا جاتا ھے
دیکھا گیا تو تحصیل سوہاوہ کی جی ٹی روڈ کا برا حال ھے
ایمرجنسی میں بریک لگائی جائے تو پچھلا گاڑی ٹھوک دیتا ھے
اور نہ لگائی جائے تو گاڑی کا برا حشر ھو جاتا ھے
دیکھنے میں آیا ہے کہ کئی لوگ اس بری روڈ کی وجہ سے ھاتھ پاؤں تڑوا بیٹھے
زخمی ھو کہ ہسپتال پہنچے
اور کئی جان سے گئے
کسی فیملی کے دل کا حال اور حالات کا پوچھنا کیا بیت رھی ھے ان پر جن کا پیارا اور تمام بوجھ اٹھانے والا دنیا سے رخصت ہو گیا
*صرف خستہ حال روڈ کی وجہ سے*
خدا را انسانیت کی خاطر ھی سن لیں
انتظامیہ اور تمام ذمہ داران سے درخواست گزار ھے(عوام)



