انٹرنیشنل

امریکی میڈیا کا شام پر اسرائیلی بمباری میں سینئر حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ۔

امریکی میڈیا کا شام پر اسرائیلی بمباری میں سینئر حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ۔

سینئر حزب اللہ کمانڈر علی موسیٰ دقدوق کو حالیہ فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔امریکی میڈیا

پیرس(نمائندہ احسان اللہ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی میڈیا نے شام پر اسرائیل کی بمباری میں سینئر حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینئر حزب اللہ کمانڈر علی موسیٰ دقدوق کو حالیہ فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق علی موسیٰ دقدوق 2007 میں عراق میں امریکی فوج پر حملےمیں ملوث تھے، کربلا میں امریکی بیس پر حملے میں 5 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے بعد امریکی فورسز نے علی موسیٰ دقدوق کو حراست میں لیا تھا لیکن عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد عراقی حکومت نے دقدوق کو رہا کر دیا تھا۔امریکی میڈیا نے شام پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کمانڈر موسیٰ دقدوق کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے تاہم حزب اللہ نے سینئر کمانڈر کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You