اہم خبریںپنجاب

امریکی سفارتخانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ

امریکی سفارتخانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ۔

وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ روم میں کرائی گئی۔

راولپنڈی(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی سفارتخانے کے وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی، وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ روم میں کرائی گئی۔جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے، 30 منٹ ملاقات کے بعد امریکی سفارتخانےکا وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔یاد رہے کہ مجرم ظاہر جعفر سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالتی سزا کے بعد قید ہے۔نور مقدم کو قتل کرنے والا ظاہر جعفر امریکی شہریت بھی رکھتا ہے جس نے اپنی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You