انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکا میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنیوالے کولمبیا یونیورسٹی کے 108 طلبا گرفتار

امریکا میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنیوالے کولمبیا یونیورسٹی کے 108 طلبا گرفتار۔

یاد رہے کہ 108 طالب علموں پر یونیورسٹی کے احاطے پر ناجائز قبضے کی دفعات لگائی گئیں جب کہ دو طالب علموں پر کار سرکار میں رکاوٹیں ڈالنے کی اضافی دفعات بھی شامل ہیں گئیں۔

نیویارک(نمائندہ انیلا جعفری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کرنے والے 108 طالب علموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔کولمبیا یونیورسٹی نے  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یونیورسٹی احاطے میں طلبا کے احتجاجی کیمپ میں شامل تمام طلبا کو معطل کر دیا اور  پولیس کو انہیں گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق  طالب علموں نے یونیورسٹی کے مرکزی حصے کے سبزہ زار میں درجنوں خیمے نصب کر کے وہاں ایک بینر لگا دیا جس پر لکھا تھا کہ غزہ یکجہتی کیمپ،طالب علموں نے اپنے گروپ کے انسٹاگرام اکاونٹ پر مطالبات بھی پوسٹ کیے، جن میں کولمبیا یونیورسٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان کمپنیوں اور اداروں سے الگ ہو جائے جو فلسطینی علاقوں میں اسرائیلیوں کی جانب سے، قتل عام اور قبضے کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک کیمپ میں ہی رہیں گے جب تک ان کے تمام مطالبات پورے نہیں ہو جاتے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اہل کار یونیورسٹی کمیپس پہنچے اور انہوں نے احتجاج میں شریک اسٹوڈنٹس کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگائیں اور پھر بسوں کے ذریعے انہیں پولیس اسٹیشن پہنچا دیا۔پولیس کے ایک عہدے دار کیپٹن جیکلن کین نے بعد ازاں ایک نیوز کانفرنس میں طالب علموں کی گرفتاری کی تصدیق کی۔108 طالب علموں پر یونیورسٹی کے احاطے پر ناجائز قبضے کی دفعات لگائی گئیں جب کہ دو طالب علموں پر کار سرکار میں رکاوٹیں ڈالنے کی اضافی دفعات بھی شامل کیں گئیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You