انٹرنیشنل

امت مسلمہ فلسطینی بھائیوں کا بھرپور ساتھ دینے میں کردار ادا کریں۔شازیہ رزاق

امت مسلمہ فلسطینی بھائیوں کا بھرپور ساتھ دینے میں کردار ادا کریں۔شازیہ رزاق

عالمی امن اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش کیوں ہیں۔مرکزی نائب صدر اے این پی

یورپ : گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی نائب صدر محترمہ شازیہ رزاق نے کہا کہ اسرائیلی افواج کا فلسطین میں نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت دنیا کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ فلسطینی بہن بھائیوں کا بھرپور ساتھ دینے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش کیوں ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی نائب صدر محترمہ شازیہ رزاق نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کیےقتل عام و نسل کشی کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You