امبرین آفتاب کی قیادت میں یوم آزادی کے موقع پر شاندار فوڈ ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا

امبرین آفتاب کی قیادت میں یوم آزادی کے موقع پر شاندار فوڈ ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا۔
آزادی کا دن ہمیں یہ سیکھاتا ہے کہ ہم سب مل کر رہیں۔عائشہ مزمل کی یوم آزادی کے موقع پر اظہار خیال
لاہور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق 14 اگست 2025 کو بھروسہ آرگنائزیشن کی سی ای او محترمہ امبرین آفتاب کی قیادت میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار فوڈ ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا، جس میں درجنوں ضرورت مند خاندانوں کو خوراک فراہم کی گئی۔اس تقریب میں مس نورین معاذ جنرل سیکرٹری، وائس آف یوتھ و سی ای او منیشا ایونٹس اور محترمہ عائشہ مزمل سی ای او فٹنس اسٹوڈیو نے خصوصی تعاون فراہم کیا۔ہماری خوشیاں اُس وقت مکمل ہوتی ہیں جب ہم اپنے وطن کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کا بھی خیال رکھیں۔ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے اردگرد کے لوگوں کی خبر گیری کریں، اُن کا حوصلہ بڑھائیں اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ آزادی کا دن ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ہم سب مل کر رہیں اور اپنے ملک کو ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان بنائیں۔یہ تقریب نہ صرف آزادی کی خوشیوں کا حصہ بنی بلکہ ایک مثبت سماجی پیغام کا ذریعہ بھی ثابت ہوئی، جو اتحاد، ایثار اور خدمتِ خلق کی عملی مثال پیش کرتی ہے۔



